کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں پاپوش نگر کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔
سہراب گوٹھ پولیس نے چودھری اسلم کے گھر پر بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم کے مقامی امیر داؤد محسود کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے ملزم کے دو ساتھیوں عظیم محسود اور منور محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے سات لاکھ روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔