کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں لاشیں گرانے اور ملنے کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا۔ ملیر میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
تینوں افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 30 سے 45 برس ہیں اور تینوں کو گولیاں ماری گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد شلوار قمیض میں ملبوس ہیں۔ تفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ لانڈھی کے علاقے صالح محمد گوٹھ میں گولیاں لگنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ سے بھی ایک ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔