کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، 348 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ، ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 348 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں مدینہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی ۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم اسحاق موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا ۔ملزم کے قبضے سے ایک پستول چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کر کے گیارہ اشتہاریوں سمیت 348 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے بڑی تعداد میں مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔