کراچی : فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنسی کا مالک جاں بحق، 10سے زائد ٹارگٹ کلر گرفتار

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنسی کا مالک جاں بحق ہو گیا، دوسری طرف بلدیہ ٹان بدنی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد ہوا۔ سرجانی ٹان کے ڈی اے فلیٹس کے قریب کار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنٹ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو چار سے پانچ گولیاں لگی ہیں۔ مقتول کی شناخت عمیر کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پراپرٹی کا تنازع معلوم ہوتا ہے، ادھر بلدیہ ٹان بدنی گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد ہوا، ملزم سے شہر کے حالیہ واقعات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔