کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقوں قائد آباد اور صالح محمد گوٹھ سے دو لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
خواجہ اجمیر نگری میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کر دی جس سے 35 سالہ ڈرائیور عمران جاں بحق ہوگیا۔ ماڑی پور روڈ پر کران سینما کے قریب سے سولہ سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ کورنگی بھٹائی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل کر دیا گیا۔