کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد ہلاک، 3 بوری بند لاشیں برآمد

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک جبکہ اور 4 زخمی ہو گئے۔شہر کے مختلف مقامات سے 3 لاشیں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔ میں پولیس کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار معطل اے ایس آئی ہے۔ پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان اور بنارس پل کے قریب فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ نیو کراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

نیو کراچی اللہ والی چورنگی کے قریب فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ ڈیفنس فیز 2 کچرا کنڈی، عسکری پارک اور اولڈ سٹی ایریا سے تین افراد کی تشدد شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔