کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ شہر قائد کے علاقے گارڈن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شوکت جاں بحق اور شہزاد زخمی ہو گیا۔ اسی علاقے میں فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ کلفٹن تھانے کے قریب ایک لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ کریم آباد کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔ بنارس پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لیاقت آباد میں رات گئے کامران سعید نامی شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اورنگی ٹان ہریانہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔