کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی، ایک گھنٹے میں چھ افراد کو قتل کر دیا گیا، اب تک آٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کراچی لہولہان ہے لیکن زخموں پہ مرہم رکھنے والا کوئی نہیں۔ جان ومال کے تحفظ کے دعوے کب حقیقت میں بدلیں گے، شہری کب سے منتظر ہیں۔
جانے، محافظوں کے آنے تک مزید کتنے بے گناہوں کا خون ٹپکے گا کراچی میں آج مزید آٹھ بے گناہ شہریوں کو زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ صرف ایک گھنٹے میں چھ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ شاہ لطیف ٹان میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے چار افراد مارے گئے اور تین زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد، خادم،سلیم اور مرتضی شامل ہیں۔ لانڈھی میں گولیاں مار کر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔ راشد منہاس روڈ پر الہ دین چوک کے سامنے بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔