کراچی، فائرنگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اورنگی ٹان فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

شاہراہ فیصل کے علاقے میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر شاہد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 9 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینا جانے والا سامان برآمد کر لیا۔

پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقون اعوان اڈہ اور جمالی گوٹھ میں چھاپے مار کر 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پسٹل، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔