کراچی : فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں سیاسی جماعت کے تین کارکنان شاہد ، مجید اور نیک محمد سمیت دیگر افراد سیاسی جماعت کے جھنڈے لگارہے تھے۔

کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے شاہد، مجید اور نیک محمد کو زخمی کر دیا جبکہ جاتے ہوئے ایک کریکر بھی پھینکا ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں نیک محمد دم توڑ گیا، رابطے پر ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ سیاسی جماعت کے کارکنان نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

منگھوپیر میں نیا ناظم آباد کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، نیو کراچی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی کے مطابق ہلاک شخص ملزم ہے اور وہ لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو ا۔ شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔