کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسد اللہ جاں بحق ہوگیا۔
مقتول رحیم یار خان کا رہائشی ہے۔ اورنگی ٹان نمبر ایک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چالیس سالہ شمشیر بی بی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
کورنگی ساڑھے پانچ نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ستائیس سالہ ریحان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیاری کے علاقے میں لی مارکیٹ کھجور بازار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔