کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹان کے علاقے ایل بلاک میں مسجد قبا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شہزاد جاں بحق اور شکیل احمد زخمی ہو گیا۔
لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نارتھ کراچی کے سیکٹر فائیو سی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی، لیاری جنرل ہسپتال کے قریب فائرنگ سے جاوید جبکہ آگرہ تاج کالونی میں نسیم شہزاد زخمی ہو گیا۔