کراچی : فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے منگھوپیر میں چھاپہ مار کر مبینہ بھتہ خور کو گرفتا رکر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ اورنگی ٹائون میں فائرنگ کر کے ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی منگھوپیر میں پولیس نے چھاپہ مار کر مبینہ بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے 4 ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔