کراچی: فائرنگ کے واقعات،4 افراد جاں بحق،5 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق اور سات سالہ بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب چاکیواڑہ میں گھر پر گولا پھینکا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے ڈاکٹر غظنفر زیدی کو قتل کر دیا گیا۔ تین ہٹی فلمستان سینما کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سیفرید جاں بحق ہو گیا۔ لیاقت آباد بندھانی کالونی سے طاہر حسین بروہی اور احمد علی بروہی کی ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملیں۔ بغدادی اور بہار کالونی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹان میں فائرنگ سے سات سالہ بچی وانیہ زخمی ہوئی۔