کراچی: فائرنگ کے واقعات میںپانچ افراد جاں بحق،چارزخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق چارافراد زخمی ہوئے۔ کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس کے مطابق عثمان آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی اخبار کے رپورٹر بیالیس سالہ عبدالروف کو قتل کردیا ،رنچھوڑ لائن میں فائرنگ سے شکیل نامی شخص جان سے گیا،گلشن معمار گل گوٹھ سے خاتون اور بچی کی جھلسی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔

گلستان جوہر رابعہ سٹی میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوئے اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے اویس نامی شخص دوران علاج چل بسا،واقعات کیخلاف رابعہ سٹی کے رہاشیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور سخت احتجاج کیا، مشتعل افراد نے پتھراو کرکے روڈ بلاک کردیا،اس دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس و رینجرز کے اہلکاروں میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی،دوسری جانب نارتھ کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دستی بم پھٹنے سے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔اورنگی ٹاون سیکٹر فائیو ایل میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں۔۔کورنگی4نمبر سینوجوان کی لاش ملی.سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے قریب سے مشکوک بیگ ملا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلئیر کردیا۔ ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کیمطابق بیگ میں تین سو گرام بارودی مواد ملا تھاجسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔