کراچی: فائرنگ کے واقعات میں لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد 4 نمبر میں انڈر پاس کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت ذوالفقار اور شاکر کے نام سے ہوئی ہے، ذوالفقار کے الیکٹرک میں ملازم تھا۔ گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق ہوگئی۔