کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹائون کے علاقے میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے کے الیکٹر کے ملازم ہیں۔ جاں بحق ہونے والا ڈرائیور تھا۔

اس کی شناخت شبیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو زخمیوں کی شناخت اشفاق اور زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

کورنگی غوث پاک روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص امان اللہ جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔