کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے پولیس اور ریونیو پولیس اہلکار سمیت مزید نو افراد ہلاک ہو گئے۔ پٹیل پاڑہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز سمیت نو ملزمان حراست میں لے لیے۔
کراچی میں صبح کا آغاز فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ سے ہوا۔ شیر شاہ پراچہ چوک کیقریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ابوالحسن الصفہانی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گرومندر پر ایک شخص کو گولیاں مار دی گئیں۔ جو اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔ اورنگی ٹان میں میٹرو سینما کیقریب پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا گیا۔ جس میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس منہ دیکھتی رہ گئی اور کریکر پھینکنے والا بھاگ گیا۔
رینجرز نے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں سرچ آپریشن کیا۔ آنے جانے والے تمام راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ رینجرز نے نو ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ جن میں لیاری گینگ وار کا طارق ڈان شامل ہے۔ ملزمان بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ رینجرز نے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
رات گئے پیرآباد کے علاقے پراچہ قبرستان کیقریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس میں ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو مار گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بھالو بھتہ خوری اور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔