کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افرا د جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قطب الدین نامی شہری دم توڑ گیا۔ نواب اور ساجد زخمی بھی ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن میں ہی اسلام چوک کے قریب ایک شخص کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ ڈیفنس سگنل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی راجہ اظہار زخمی ہو گئے۔ ادھر ناتھا خان میں بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ سائیٹ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعدایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم لیاقت عرف بلاک پندرہ مقدمات میں مطلوب تھا ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ میں بھی پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کر لیا۔