کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ماڑی پور کے قریب کار پر فائرنگ سے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل اوران کے دو بیٹے جاں بحق ہو گئے،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔کراچی ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی سٹاپ پر واقع سکول کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل کوثر ثقلین دو بیٹے چودہ سالہ محمد عباس اور بارہ سالہ اویس عباس سمیت جاں بحق ہو گئے۔
واقعے میں کوثر ثقلین شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے، کراچی بار کے صدر نعیم قریشی نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلا کی ہڑتال کا علان کر دیا۔ رات گئے ماڑی پور روڈ پر ہی ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ آئی سی آئی پل پر ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔