کراچی : فائرنگ اور پر تشدد واقعات، 2 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو مزید افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کہ مختلف علاقوں میں دو مزید شہری قتل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق لیاری الفلاح روڈسے ایک شخص کی لاش ملی۔

مقتول کو اغوا کے بعد فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ سائٹ کے علاقے میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دونوں افراد کی لاشیں سول ھسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔