کراچی : فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے اورنگی ٹان اور گلستان جوہر سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔کراچی قائد اعظم کالونی میں فائرنگ سے دو افراد دم توڑ گئے جن میں سے ایک کی شناخت حاجی پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بلدیہ کے علاقے موچکو سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ملیر کینٹ کے علاقے سے بھی ہاتھ پاں بندھی دو لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت رمضان اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ کاغذی بازار سے ایک لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ بلدیہ سعید آباد سیکٹر فور بی میں فائرنگ سے رضا خان جاں بحق ہو گیا۔

ادھر سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹان میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث اشرف عرف نوشاد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گلستان جوہر سے ندیم بہاری نامی ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کر لیا۔