کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیو سبزی منڈی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد سبزی منڈی میں بھگدڑ مچ گئی اور کاروبار بند ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد چندہ مانگ رہے تھے۔
صدر میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل رفیق جاں بحق ہو گیا۔ مقتول صدر تھانے میں تعینات تھا۔ ماڑی پور روڈ پر چالہ گودام کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لسبیلہ پل کے نیچے سے لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔