کراچی : فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب قائد آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ نیو کراچی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کو پولیس اہلکار اے ایس آئی اعجاز اور سرور کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔

میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ نپئیر تھانے کے علاقے صدیق وہاب روڈ گھانچی پاڑہ سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی میں پارک کے قریب اور ڈیفنس فیز 2 کچرا کنڈی سے دو لاشیں ملی ہیں۔

سرجانی ٹان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہاشم نامی شخص زخمی ہو گیا۔ پرانا گولیمار میں ریکسر لین کے قریب فائرنگ سے رحیم بخش زخمی ہوا۔ دوسری جانب قائد آباد کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بختی راون اور عبدالخالق اسڑیٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔