کراچی (جیوڈیسک) فائرنگ اور تشدد کے واقعات نہ روکے جا سکے۔ آج بھی چھ افراد کی لاشیں گرا دی گئیں۔ شہر قائد میں لاشیں گرنے اور ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ اورنگی ٹان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔
گلستان جوہر محکمہ موسمیات کے قریب ظہیر نامی شخص کو گولیاں مار کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ میٹروویل سائٹ ضیا کالونی میں فائرنگ کا نشانہ بننے والا طاہر دم توڑ گیا۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پچاس سالہ اعجاز حسین فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ لیاری جہان آباد میں گھر سے چوبیس سالہ زاہد کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ گرومندر میں بھی گولیاں مار کر ایک شخص کی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔