کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، سچل گوٹھ کے علاقے میں ایک مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ رات گئے محمود آباد نمبر 2 سے بھی ایک شخص کی لاش ملی تھی۔