کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹاؤن موچکو کی حدود میں عارف گوٹھ کے قریب سے چار لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔

مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ کٹی پہاڑی میں پیڑول پمپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سعید گل جاں بحق ہو گیا۔ لائنز ایریا میں فائرنگ کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ سرجانی ٹاون سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے مسلم آباد میں چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آئی ای ڈی ڈیوائس موٹر سائیکل میں نصب کر رہے تھے۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔