کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اورنگی ٹاون سیکٹر گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، مقتول کی شناخت سیاسی جماعت کے سابق عہدیدار رشید کے نام سے ہوئی ہے۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ملیر ہالٹ کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرو مندر کے قریب جگر مراد آبادی روڈ پر جھگڑے کے دوران تشدد سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔