کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد جا ں بحق ہو گئے ہیں۔لیاری کے علاقے عثمان آباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ناظم آباد نمبر دو میں پٹرول پمپ کے قریب ایک شخص طاہر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔رضویہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متقی رضا جاں بحق ہو گیا۔

کورنگی زماں ٹاؤن میں فائرنگ سے فضل رحمان جاں بحق ہو گیا۔رات گئے لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں،جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق مقتول مرد اور عورت کی عمریں اٹھائیس سے تیس سال کے درمیان ہیں تاہم شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے، مقتولین کو اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔