کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9 افراد جاں بحق

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن کا قیام خواب بن گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر سے خاتون اور لڑکی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ گلشن معمار جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

کورنگی بلال کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عبدالرزاق کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ منگھو پیر میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اورنگی ٹائون اردو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نواز علی جاں بحق ہوا۔

ڈیفنس میں خیابان رومی بنگلے کے چوکیدار بلاول کی لاش ملی ہے۔ نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ ایس ایم لا کالج کے قریب فائرنگ سے سعید شاہ جاں بحق اور اخبار فروش آصف زخمی ہوا۔