کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بن قاسم میں ایک شخص کی ڈوبی ہو ئی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ہوٹل پر فائرنگ ہوٹل کا مالک ہلاک ہو گیا، واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی لگتا ہے۔
مزید تحقیقا ت جاری ہیں۔ لانڈھی نمبر 6 میں 2 مسلح گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ادھر ماڑی پور میں نامعلوم ملزموں نے دکان پر فائرنگ کرکے مبشر نامی شخص کوہلاک کردیا، لا شوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گلبہار کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔