کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں کلری، آگرہ تاج کالونی، بہار کالونی، ہنگورا آباد، جمعہ بلوچ روڈ اور مندرا محلے سے متصل علاقوں میں پانچویں روز بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

لیاری کے علاقے کلری، ہنگورا آباد، آگرہ تاج کالونی، بہار کالونی، جمعہ بلوچ روڈ اور مندرا محلے اور متصل علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ دن اور رات بھر جاری ہے، جس کے سبب علاقہ مکینوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں، علاقے میں وقفے وقفے سے دستی بم اور اعوان بموں کے دھماکے بھی ہورہے ہیں، حنیف منزل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

ایم ایل اوسول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر کے مطابق مقتول کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جو رکشہ ڈرائیور تھا، مندرا محلے میں ہونے والی فائرنگ سے عرفان نامی شخص زخمی ہوا، ڈیفنس کے علاقے میں خیابان محافظ پر گاڑی میں سوار افراد ایک شخص کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے، جسے ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،رات گئے سخی حسن چورنگی کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔