کراچی: فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، خبرسن کرباپ بھی چل بسا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے جان بحق ہونے والے دکان دار کے والد کا صدمے سے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں پل کے قریب میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا، مقتول کی شناخت ابراہیم اور زخمی کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل گلستان جوہر موڑ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ خالد زخمی ہوا۔

نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص زخمی ہوا، اس سے قبل اورنگی ٹاون نمبر 15 میں پان کی دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سہیل سبحان نامی شخص جاں بحق ہوا، بوڑھے باپ بیٹے کی اچانک موت کا کا غم نہیں سہہ سکے اور حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث والد سبحان بھی چل بسے۔