کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد سے پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لئے روانہ ہوگئی جو فیصل آباد سے ہوتی ہوئی کل صبح 10 بجے اپنے مقام پر پہنچے گی۔
محکمہ ریلویز کی جانب سے اپنے پیاروں کے درمیان عید منانے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی اسپیشل ٹرین چلائی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے دن 11 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی، اسپیشل ٹرین 4 اے سی سمیت 15 بوگیوں پر مشتمل ہے جو بذریعہ فیصل آباد کل صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔
ڈی سی او کراچی ریلوے ناصرنذیر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں تقریبا 1 ہزار مسافر سوارہیں، ریلوے کو پہلی عید اسپیشل ٹرین سے 13 لاکھ 30 ہزارروپے سے زائد آمدن ہوئی ہے جن میں سے دوسری ٹرین دوپہر 2 بجے کینٹ اسٹیشن سے روالپنڈی کے لئے اور تیسری اور آخری ٹرین رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔