کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فشریز میں کھڑی دس کروڑ مالیت کی لانچ میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لانچ کو اپنی لپیٹ میں لیکر تباہ کر دیا۔
کراچی میں فشریز میں کھڑی ایک لانچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری لانچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی کاریگروں اور فش ہاربر اتھارٹی کے مطابق جہاز کی تیاری گزشتہ رات ہی مکمل ہوئی تھی۔
اتھارٹی کے مطابق فیشنگ کے کام میں استمعال ہونے والے کیمیل کی موجودگی کے دوران کسی انسانی غلطی کی وجہ سے آگ بھڑکنے کے امکانات موجود ہیں۔
تیزی سے آگ پکڑنے والے کیمیکل کے باعث آگ بہت زیادہ بھڑک گئی جس کی وجہ سے ایک جہاز مکمل طور پر جل کر زمین بوس ہو گیا جبکہ آگ کی شدت کے باعث اسکے ساتھ ہی موجود دوسرے جہاز کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ڈھائی گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔آگ بھجانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی دس سے زائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔