کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ، لینڈنگ کے دوران نجی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ گیئر ٹوٹ گیا۔جہاز جھٹکے سے زمین پر اترا تو اس کے ٹائر بھی پھٹ گئے جس کے باعث وہ ون وے سے پھسل کر کچے میں دھنس گیا۔
جہاز میں عملے سمیت 164 افراد سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔طیارے کے مسافر واقعے کے بعد شدید خوفزدہ ہوگئے اور محفوظ رہنے پر انہوں نے سکون کا سانس لیا۔
واقعے کے بعد لاہور ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا جس کے باعث پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز کی پروازیں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔