کراچی (جیوڈیسک) سچل کے علاقے سہراب گوٹھ میں میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سچل کے علاقے سہراب گوٹھ میں سبزی منڈی کے قریب ملزمان نے سچل تھانے کی سیکنڈ پولیس موبائل پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 ملزمان مارے گئے۔
مارے جانے والے ملزمان سہراب گوٹھ میں واقع سبزی منڈی میں آنے والے کاروباری افراد کو لوٹنے اور کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے والی مسافر بسوں اور گاڑیوں میں لوٹ مار کی وارداتوں اور دیگر جرائم کی میں ملوث تھے۔ ہلاک ہو نے والے ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول اور 3 موٹر سائیکل ملی ہیں۔
ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، ہلاک ہو نے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔