کراچی : خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

Oil

Oil

کراچی (جیوڈیسک)مہنگائی سے جلتے عوام پر تیل ڈال دیا گیا، کراچی میں کھانا پکانے کے تیل اور گھی کی قیمت بڑھا دی گئیں، کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکر یٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی میں گھی اور تیل بنانے والی کمپنیوں نے اپنے نرخوں میں اضافہ کیا ہے۔

جس کے بعد ریٹیل سطح پر کھانے پکانے کے تیل کی قیمت 2 روپے اضافے سے 165 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کمپنیوں نے گھی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا ہے، فرید قریشی کے مطابق ریٹیل سطح پر گھی کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 152 روپے سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔