کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کا عبدالستار ایدھی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے صدر امیر محمد خان ودیگر عہدیدار،کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے صدر گلفراز احمد خان ،جنرل سیکریٹری ضمیر السلام ،خالد نیشنل بنک ،محمد عابد و دیگر کلبوں کے عہدیداروں ،ممبران اور کھلاڑیو ں نے ملک کے ممتاز سماجی شخصیت با بائے خدمت مولانا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایدھی کی رحلت کو انسانیت کی خدمت کی دنیا میں عظیم نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ایدھی نے پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر انسانیت کی خدمت کے حوالے سے اعلیٰ مثال قائم کی ہے ان کی وفات سے ملک میں انسانیت کی خدمت کے ھوالے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔

کھیل سے وابستہ شخصیات نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور اللہ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔