کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے عہدیدراوں کا یک مشترکہ بیان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے عہدیدراوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ اور قائم مقام صدر عبدالعزیز و دیگر کمیٹی آراکین کی جانب سے معروف فٹ بال آرگنائزر امیر محمد خان پر بلا جواز اور غیر قانونی پابندی عائد کرکے ایک متنازعہ مثال قائم کردی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

فٹ بال کی ترقی اور فروغ کے لئے کوشاں فٹ بال ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر محمد خان نے کراچی میں کھیل کے میدانوں کو آباد کیا اور فٹ بال کے فروغ کے لئے کراچی سطح پر کئی ایونٹس کا انعقاد بھی کیا ۔کیا اس کا ثمر انہیں پابندی کی صورت میں دیا جاسکتا ہے؟ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر عبدالمالک خان کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر عبدالعزیز اور سیکریٹری عبید اللہ کو پابندی لگانے کا کوئی حق نہیں ہے کیو نکہ صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ عبدالمالک عرصہ 2سال سے امریکہ میں ہیں لہذا ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر ،سیکریٹری ،نائب صدر عثمان شاہ ،ضمیر السلام ،عبدالرحیم ،خالد تنولی ،جمیل احمد اور منو سوامی معروف اسپورٹس آرگنائز امیر محمد خان کے خلاف اپنے فیصلے معطل نہیں کرتے تو مجبوراً ہم کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے ارکان عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا نے پر مجبور ہوجائینگے اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عہدایداروں کے غیر قانونی فیصلے سے معروف اسپورٹس آرگنائزر امیر محمد خان کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے اس پر ہر جانے کے دعوے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔