کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس سابق صدر امیر محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں تمام سابقہ عہدیداروں اور اراکین نے شرکت کی۔
تمام اراکین سے باہمی صلاح مشورے کے بعد متفقہ طور پر آئندہ دو سال 2016ء تا 2017ء کے لئے کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے نو منتخب باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے مطابق سردار امام بخش مینگل سرپرست اعلیٰ ،لیاقت علی بلوچ سرپرست ،امیر محمد خان صدر ،محمد رئیس اور آغا کریم خان نائب صدور ،ناصر علی رند بلوچ جنرل سیکریٹری گل شیر خان جوائنٹ سیکریٹری ،خالد بٹ رابطہ سیکریٹری،شیر افضل سیکریٹری اطلاعات ،اسلم کامریڈ خازن اور طاہر بشیر آفس سیکریٹری نامزد کیا گیا۔آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔