کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے صدر امیر محمد خان، سرپرست اعلیٰ محمد سلیم خمیسانی ،نائب صدر رئیس احمد و دیگر عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے جنرل سیکریٹری عبیداللہ خان سے ان کی خالہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔