کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری غلام اکبر بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری گل حسن بلوچ، رابطہ سیکریٹری رونق علی راجپوت، طاہر بشیر اور ریاض چانڈیو نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی کے کھیل کے میدانوں سے بچت بازاروں اور شادی بیاہ کی تقریبات کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے شہر کراچی میں کھیل کے میدان تباہی کا شکار ہیں۔
نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا حصول مشکل ہوگیا ہے ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر کھیل ،کمشنر کراچی اور شہر کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان سے اپیل کی ہے کہ کھیل کے میدانوں میں بچت بازاروں اور تقریبات کا انعقاد فوری بند کرائیں۔
نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا حصول یقینی بنا ئیں ،کھیل کے میدانوں میں بازاروں اور تقریبات کے انعقاد سے نہ صرف صحت مند سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ کھیل کے میدان بھی تباہی کا شکار ہو رہے ہیں۔