کراچی (اسپورٹس رپوٹر) منگھو پیر اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی منگھو پیر فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل پختون آباد منگھو پیر کی معروف ٹیم خیبر افغان نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم کو شکست دیکر اپنے نام کر لیا فائنل کا نتیجہ پنالٹی ککس پر ہوا کھیل کے دوران مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی کھیل کی خاص بات خیبر افغان کے گول کیپر احمد کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پنالٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی میڈیکل آفیسر کسٹم ہائوس ڈاکٹر پرویز رضوی نے فاتح اور رنر ٹیم میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر خیبر افغان کے آفیشلز صدر ناصر خان ،کیپٹن محمد رفیق ،اختر شاہ،اکبر شاہ ،اورنگزیب مہمند،عمران مہمند،حسن خان ،عبداللہ ،وسیم بونیری ،شہزاد خان ،خان محمد سواتی ،مزمل مہمند اور دیگر اہم شخصیات موجودتھے ۔اس موقع پر خیبر افغان کے روح رواں اور منگھو پیر کے معروف فٹ بال آرگنائزر عبدالکریم مندو خیل نے شاندار ٹورنامنٹ آرگنائزکرنے پر منگھو پیر اسٹار فٹ بال کلب کے تمام آفیشلز اور بالخصوص جاج بلوچ کو مبارکباد پیش کی۔
اپنے کلب افغان خیبرکے تمام کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹوں میں اپنی فتو حات کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔