آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس اور مسلم برادرز کا سیمی فائنل تک رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے باہمی اشتراک سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں دو کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے۔

پہلے کوارٹر فائنل میں شہر کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل معروف فٹ بال ٹیم اعظم اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد مضبوط حریف خیبر مسلم کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا دوران کھیل دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں کامیابی نہ ہوسکیں جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں مسلم برادرز کورنگی کی ٹیم نے سخت جد وجہد کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل نیشنل فائٹر کالا پل کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ہر اکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنماء راجہ اظہر ،ریاض حیدر ،ملک رئوف تنولی، فائونڈر تنولی اتحاد ویلفیئر ڈاکٹر سمین تنولی ،ملک صلابٹ تنولی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،نصیر عمر بلوچ،میر افضل ،پرویز اور فرید خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

All Karachi Football Tornament

All Karachi Football Tornament