کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل فائنل معرکہ جیت کر اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے اپنے نام کرلیا ۔فائنل میچ اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ اور سابقہ ڈسٹرکٹ ایسٹ چمپئن ہزارہ محمڈن شاہ فیصل ٹائون کے مابین کھیلا گیاکھیل کی خاص بات اعظم اسپورٹس کے اسٹار فارورڈ محمد حسان کا نہایت عمدہ کھیل تھا۔
جنہوں نے دو خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ عقیل بیگ نے ایک گول اسکور کئے دوران کھیل ہزارہ محمڈن کوئی خاص کھیل پیش نہ کرسکی ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ملیر کے رہنماء اور بلدیہ ملیر کے نامزد وائس چیئر مین جان محمد بلوچ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر شاہد تاج ،چیئر مین فتح محمد بلوچ ،نائب صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ مراد بخش با بل، کوارڈینٹر ویسٹ رضا خان، سیکریٹری کالونی اسپورٹس ضمیر السلام ،رضا گبول ،کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،عبدالخالق جوکھیو کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں سرحد اسپورٹس کے کھلاڑی کو ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کے مظاہرے پر خصوصی ٹرافی پیش کی گئی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء جان محمد بلوچ نے اعلان کیا کہ بہت جلد اللہ داد محمڈن فٹ بال گرائونڈ میں ترقیاتی کام کا آغاز کرکے اس گرائونڈ فٹ بال اسٹیڈیم بنا یا جائیگا اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو 10ہزارہ روپے کیش دینے کا اعلان کیا۔
تقریب میں آمد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین رفیق بلوچ نے مہمانوں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کیا تقریب میں شریک مہمانوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے چیئر مین اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیشنل فٹ بال ریفریز سعید عالم جمال اور عبدالغنی نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔