کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کے تعاون سے جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میںبلوچ اسٹار نے مد مقابل عوامی اسپورٹس کو 6-2سے شکست دیدی
فاتح ٹیم کی جانب سے یاسر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے جبکہ شہباز اور عادل نے ایک ایک گول اسکور کئے عوامی اسپورٹس کے عثمان اور صادق نے گول کئے۔
کھیلے گئے دوسرے میچ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے مد مقابل صاحبداد محمڈن کو 2-0سے ڈھیر کردیا اعظم اسپورٹس کے اسٹار فارورڈ حسان نے دونوں گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں عمر اسٹار نے ینگ ملیر کو 3-1سے مات دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے فیصل نے دو جبکہ کاشف نے ایک گول اسکور کئے ینگ ملیر کا واحد گول وسیم نے کیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں بلوچ مجاہد نے ینگ جمال لانڈھی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0سے عبرتناک شکست دیدی بلوچ مجاہد کے عمر بخش اور علی محمد نے 2،2جبکہ نصیر احمد اور شہباز نے بھی2،2گول اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض جمیل ناز ،مجاہد ،عبدالرحمن اور اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اورمیڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔