کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں عثمان شہید فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف گلشن اتحاد کلب کورنگی کو 1-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
کھیل کے پہلے ہاف میں عثمان شہید کے آصف نے فیصلہ کن گول اسکور کیا دوسرے ہاف میں گلشن اتحاد کے کھلاڑیوں گول برا بر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ گول کا قرض اُتارنے میں ناکام رہے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اللہ داد محمڈن کے نوجوان دفاعی کھلاڑی شاکر لاشاری جونیئر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر خیر محمد بلوچ ،کوچ محمد علی ،احمد بلوچ ،مجاہد ،طارق خان ،خان گل اور دیگر موجود تھے۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوںمیں غریب نواز کلب ڈالمیا نے نیشنل فائٹر کو 1-0سے ،ملیر ریڈ نے اصلاح بلوچ کو 1-0سے ،مسلم برادرز کورنگی نے بیلجی بلوچ کو 2-0سے ،آسکانی برادرز نے رفاہ عام جیم خانہ کو 2-0سے اور محمدی اسپورٹس میمن گوٹھ نے پنالٹی ککس مرحلے میں گلشن ملت کو 6-5سے شکست دیدی۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شفیع بلوچ ،سعید بلوچ،اشرف خان ،شاہ جہاں بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔