کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید فٹ بال کلب کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 11اہم مقابلوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبر اسٹار فٹ ایف سی نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل ملیر کی معروف ٹیم محفوظ الیون کو 1-0سے مات دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برارتھا۔
وقفے کے دوران مہمان خصوصی اے این پی کے کونسلرعزیز خان کے صاحبزادے معروف سماجی رہنماء فدا محمد کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر محمد حیات ،تاج اسپورٹس کے سابقہ کھلاڑی با بو بھائی ،سابقہ سنیئر کھلاڑی با با غازی شاہ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ ،حبیب اللہ جان ،ایچ ایم حنیف و دیگر بھی موجود تھے کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں خیبر اسٹار کی جانب سے جہانگیر نے میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں کھو کھرآپار اسٹار نے ینگ مسلم ،کورنگی نیشنل نے جانباز اسپورٹس سلطان آباد ،الشہزاد جام کنڈہ نے طوبی جیم خانہ ،کیماڑی یونین نے اے ون اسٹار ،الغازی فٹ بال کلب نے ایاز الیون کیماڑی ،نیشنل فائٹر نے وکٹری اسپورٹس ملیر ،ملیر ریڈ نے شہزاد محمڈن ،بلوچ یونین نے باچا خان میموریل ،کلمت اسٹار کاٹھور نے بلوچ بہار اور شہید ملت نے صاحبداد اسٹار کو شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد سلیم ،محمد سعید بلوچ اور ممتاز شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ضیاء الحق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔