کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں غریب نواز ڈالمیا نے شاندار کھیل کی بدولت مضبوط حریف کیماڑی محمڈن کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے سعید بلوچ اور سفیان نے خوبصورت گول اسکور کئے۔
دوسرے میچ میں کورنگی بلوچ نے ینگ عزیز آباد کو 2-1سے ہرا دیا ،تیسرے میچ میں ینگ جمال کلب نے لانڈھی اسٹار کو 4-1سے زیر کردیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میں عثمانیہ اسٹار لیاری نے آزاد الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول اسے برابری پر ختم ہوا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز سعید عالم ،محمد شفیع ،عبدالغنی کے پی ٹی ،شکیل راجر ،محمد سلیم اور نور الحق نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔